مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن پر سعودی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ حملوں میں شمالی یمن کے صوبۂ عمران کے علاقے سفیان کو تین مرتبہ بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
شمالی یمن کے صوبۂ صعدہ کے علاقے الصفرا پر سعودی جنگی طیاروں نے 5 مرتبہ بمباری کی، جبکہ اسی صوبے کے علاقے الظاہر کو بھی تین مرتبہ فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ صوبۂ صعدہ کے سحار علاقے پر بھی سعودی جنگی طیاروں نے چار مرتبہ بمباری کی۔
صوبۂ حجہ میں بھی سعودی جنگی طیاروں نے ایک شہری گاڑی کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ